جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ہوم گارڈ نے کی خودکشی کی کوشش

حیدر آباد: حیدرآباد میں آج ایک ہوم گارڈ نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ یہ واقعہ شاہ عنایت گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

 

پرانے شہر میں واقع چندرائن گٹہ ٹریفک پولیس اسٹیشن سے وابستہ ہوم گارڈ روءندر نے منگل کی شام گوشہ محل ہوم گارڈ ہیڈ آفیس کے سامنے اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

 

اسے جھلسی ہوئی حالت میں علاج کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات میں معلوم ہوا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر اور

 

ہوم گارڈس کو ریگولرائز کرنے کے مسئلے پر وہ کافی تناؤ میں تھا مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button