جرائم و حادثات

عزت ناموس کے لئے مسلم نوجوان کا مسلم خاندان کے ہاتھوں قتل _ دہلی میں پیش آئے قتل کا ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ 18 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) قومی دارالحکومت دہلی میں عزت ناموس کے لیے ایک نوجوان کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ لڑکی کے  والد اور اس کے بھائی  نے مل کر دن دھاڑے سڑک پر برسرعام سلمان نامی نوجوان پر دیوانہ وار حملہ کر دیا۔بتایا جاتا ہے کہ دہلی کے برہما پوری کے رہنے والے 25 سالہ لڑکے سلمان کی جعفرآباد میں رہنے والی ایک لڑکی سے گزشتہ دو سال سے دوستی تھی ۔ یہ دوستی دونوں کے درمیان محبت کا باعث بنی۔ یہ معاملہ لڑکی کے گھر کو معلوم ہوا اور اس کی سرزنش کی گئی۔ گھر والوں کی طرف سے رشتہ کی مخالفت کی گئی۔

17 جولائی بروز پیر شام 5 بجکر 15 منٹ پر جعفرآباد کے علاقے چوہان بنگر میں سلمان  کو  یہ دیکھ کر لڑکی کے والد منظور نے اپنے بیٹے محسن اور ایک  شخص کے ساتھ مل کر  سلمان پر چاقووں سے حملہ کردیا

 

اس واقعہ کا علم ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تمام زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق سلمان کی گردن اور سینے پر چاقو کے زخم لگنے سے موقع پر ہی موت ہوگئی ۔قتل کے اس واقعہ کا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button