جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع میں پیر کی رات سے بارش کا سلسلہ جاری

نارائن پیٹ: 18 جولائی (اردو لیکس)نارائن پیٹ ضلع مستقر و اطراف منڈلوں میں کل رات سے مسلسل بونداباندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے سبب موسم سرد ہوا ہے اور سرد ہوائیں چل رہی ، محکمہ موسمیات کے بموجب یہ سلسلہ مزید تین تا چار دن جاری رہیگا ، تقریباً دیڑھ ماہ کے وقفہ کے بعد اس طرح کی بوندا باندی سے تالابوں میں پانی تو جمع نہیں ہوگا لیکن اس طرح کی بارش سے فصلوں کو نقصان کا شدید قطرہ لاحق ہے تا ہم کسان اس بارش کو لیکر ملا جلا رد عمل بھی ظاہر کررہے ہیں ،

متعلقہ خبریں

Back to top button