انٹرٹینمنٹ

اجازت کے بغیرامیتابھ بچن کی تصویر، نام اورآواز استعمال نہیں کی جاسکتی۔ دہلی ہائیکورٹ کا حکم

نئی دہلی: دہلی ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ کوئی بھی کمپنی یا شخص بالی ووڈ سپراسٹارامیتابھ بچن کا نام، تصویر اورآوازان کی اجازت کے بغیراستعمال نہیں کرسکتے۔ نامور فلم اداکار نے نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ بعض کمپنیاں ان کی اجازت کے بغیرکافی عرصہ سے ان کا نام اوران کی آواز کا استعمال کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حق میں تشہیر اور شخصیت کے حقوق چاہتے ہیں۔ یہاں یہ ذکربے جانہ ہوگا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر امیتابھ بچن کے نام سے ایک لاٹری کا اشتہار بھی ان دنوں گشت کررہا ہے جوکہ سادہ لوح افراد کو گمراہ کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button