مضامین

نعت

ہرمسلمان پہ لازم ہے عبادت کرنا
اور ادا احمدِ مختار کی سنت کرنا
ہو مسلمان تو یہ کارِ سعادت کرنا
بوڑھے ماں باپ کی ہرحال میں خدمت کرنا
ہے مصائب سے گھرا آپ کا دیوانہ یہ
اک نظر اس پہ بھی اے ماہِ رسالت کرنا
زینتِ خلدِ بریں دیکھنا ہے تم کو  جو
جاکے اک بار مدینے کی زیارت کرنا
آج بھی آتی ہے آواز یہی کربل سے
نوش ایماں کے لئے جامِ شہادت کرنا
گھر میں تم بارشِ برکات اگر چاہتے ہو
اپنا شیوہ کرو قرآں کی تلاوت کرنا
تم حسینی ہو حسینی ہو حسینی "زاہد”
گردشِ وقت کی ہر گز نہ شکایت کرنا
محمد زاہد رضابنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج بھدوہی

متعلقہ خبریں

Back to top button