جرائم و حادثات

عادل آباد میں دلخراش سڑک حادثہ 6 زخمی

عادل آباد : مستقرعادل آباد میں کل رات ریمس ہاسپٹل کے پاس ہوئے دلخراش سڑک حادثہ میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک شخص ہاسپٹل کے سامنے موٹرسائیکل لے کرسڑک کی دوسری جانب جانے کی کوشش کررہا تھا کہ اس کی گاڑی سے دیگردو موٹرسائیکلیں ٹکرا گئی۔ حادثہ میں تینوں موٹرسائیکلیں برق رفتاری سے ایک دوسرے ٹکرا گئیں جس کی وجہہ سے موٹرسائیکل سواروں پر سوار افراد گرپڑے۔ اس حادثہ کا شکارہونے والوں میں ایک خاندان بھی شامل ہے۔ حادثہ کا منظرسی سی ٹی وی میں قید ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثہ کس قدربھیانک تھا اورگاڑی سوار کس طرح سے اچھل کرگرپڑے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button