جرائم و حادثات

حیدرآباد: ثنا خان لائیو خودکشی معاملہ۔ ساس اور سسر دہلی میں گرفتار

تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں غیرمسلم شخص سے شادی کرنے والی مسلم لڑکی ثنا نے لائیو ویڈیو چاٹ کرتے ہوئے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ خودکشی سے قبل ثنا نے شوہر اور سسرال والوں پر شدید ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں شوہر اور سسرالی رشتے داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر فیس بک پر لائیو خودکشی کے معاملہ میں پولیس نے ثنا خان کے ساس اور سسر دہلی سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ناچارم سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ ثناء خان نے چند سال قبل راجستھان سے تعلق رکھنے والے ہیمنت کمار پٹیل سے لو میریج کی تھی۔ اس جوڑے کو ایک بچہ ہے۔

 

 

خاتون نے پھانسی چند دن قبل لائیو خودکشی کرلی تھی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ناچارم پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ثناء کے ساس ، سسر دہلی میں مقیم ہیں۔ پولیس انہیں دہلی میں گرفتار کر لیا جبکہ متوفیہ کا شوہر بیرون ملک میں مقیم بتایا گیا ہے۔ ثناء کی موت کے بعد ان کے والدین نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ہیمنت نے اپنا نام شمشیر خان رکھتے ہوئے ان کی بیٹی سے شادی کی تھی لیکن شادی کے بعد متوفیہ کو ہراساں کیا جارہا تھا۔

 

ثناء والدین کے مطابق 5 سال قبل دہلی میں ثنا کی ملاقات راجستھان کے ہیمنت پٹیل نامی نوجوان سے ہوئی تھی اور ان دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی۔ تین سال قبل ہیمنت نے حیدرآباد میں ثنا کے ان سے ملاقات کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی اور مذہب تبدیل کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ہیمنت نے شمشیر نام رکھ لیا تھا۔ دونوں خاندانوں کی رضامندی سے شادی ہوئی تھی اور انہیں تین سال کا لڑکا بھی ہے۔ والدین نے ہیمنت اور اس کے گھر والوں پر ثنا کو ہراساں و تنگ کرنے کا الزام عائد کیا اور انھیں ثنا کی موت کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button