جرائم و حادثات

حیدرآباد میں کار کی دہشت _ مارننگ واک کرنے والوں کو روندتے ہوئے آگے بڑھ گئی ، 3 افراد ہلاک، 7 زخمی

حیدرآبآد _ 4 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد میں  آج صبح ایک کار کافی دہشت مچا دی۔ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک پر مارننگ واک کرنے والے کئی افراد کو ٹکر مار کر سڑک پر اتر کر ایک درخت سے ٹکرا کر رک گئی۔جس کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔مرنے والوں میں ماں بیٹی بھی شامل ہیں

 

یہ حادثہ منگل کی صبح بنڈلہ  گوڈا جاگیر میونسپل کارپوریشن کے حیدر شاہکوٹ مین روڈ پر  پیش آیا۔ جیاں ایک کار تیز رفتار کار نے مارننگ واک کرنے والوں کو روندتے ہوئے دہشت مچا دی ۔ اس حادثے میں دو خواتین اور ایک بچے کی موت ہو گئی۔ اس واقعے میں سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں علاج کے لیے مقامی ہاسپٹل لے جایا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت انورادھا (38) اور ممتا (26) اور ایک چھوٹی بچی کے طور پر کی گئی ہے۔

 

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button