جرائم و حادثات

دسویں جماعت کی طالبہ کا گینگ ریپ۔ ویڈیو بنا کر دوستوں کو بھجوایا گیا، حیدرآباد میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں دسویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ شہرکے مضافاتی علاقہ حیات نگرمیں ساتھیوں نے ہی لڑکی کے ساتھ یہ گھناونی حرکت کی جس کا تاخیرسے علم ہوا۔ یہ شرمناک حرکت ماہ اگست میں پیش آئی۔ ذرائع کے مطابق لڑکوں نے اس حرکت کی ویڈیو بنائی اورشکایت کرنے پراسے سوشل ویڈیو پروائرل کرنے کی دھمکی دی،بعد ازاں انھوں نے یہ ویڈیو اپنے چند ساتھیوں کو پوسٹ کیا۔ اس کے بعد دس دن پہلے لڑکی کے ساتھ ایک بار پھراس طرح کی گھناونی حرکت کی گئی جس پرلڑکی نے اپنے گھروالوں کو تفصیلات بتائیں اوروہ پولیس سے رجوع ہوئے۔ پولیس اس پورے معاملہ میں چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button