جرائم و حادثات

بس اسٹیشن میں پلیٹ فارم پر چڑھ جانے والی بس کا ویڈیو جاری _ تین مسافر کی گئی تھی جان

آندھراپردیش کے وجئے واڑہ کے پنڈت نہرو بس اسٹینڈ میں بے قابو آرٹی سی بس، پلیٹ فارم پر چڑھ گئی۔اس حادثہ میں بس کے ٹائر کے نیچے آکر تین افراد ہلاک ہوگئے۔مہلوکین میں کنڈکٹر کے بشمول ایک خاتون، ایک لڑکا شامل ہے

 

۔اس حادثہ میں بعض افرادزخمی بھی ہوئے۔12نمبرپلیٹ فارم پر یہ حادثہ پیش آیا۔اس حادثہ میں پلیٹ فارم نمبر11اور12کے درمیان رکھے گئے فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا۔بس کا بریک فیل ہونے کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔وجئے واڑہ کے آٹونگر ڈپو سے تعلق رکھنے والی یہ بس گنٹور جارہی تھی۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔یہ حادثہ پیر کی صبح پیش آیا

 

واضح رہے کہ ریاست آندھراپردیش وجے واڑہ شہر کے پنڈت نہروبس اسٹین میں پیر کی صبح یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے ریورس گیئر ڈالنے کے بجائے فرسٹ گیئر ڈال دیا تھا۔

اس واقعہ کا سی سی ٹی وی ویڈیو کو آر ٹی سی نے میڈیا کے لئے جاری کیا ہے جس میں دلخراش منظر دیکھا جا سکتا ہے جہاں بس ڈرائیور کی غلطی کے باعث پلیٹ فارم پر چڑھ گئی اور سامنے کھڑے مسافروں کو روندتے ہوئے آگے بڑھ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button