نیشنل

میزورم اسمبلی انتخابات کی پولنگ جاری _ ای وی ایم مشین کی خرابی سے چیف منسٹر ووٹ ڈالے بغیر چلے گئے

نئی دہلی _ شمال مشرقی ریاست میزورم میں انتخابی پولنگ جاری ہے۔ میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) کے سربراہ و چیف منسٹر زورمتھنگا  جو ووٹ ڈالنے آئے تھے انہیں تلخ تجربہ ہوا۔ صبح پولنگ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد، سی ایم زورانٹانگا اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے ایزول کے وائی ایم اے ہال میں پہنچے تھے

 

۔ اسی وقت ای وی ایم مشین کی بیپ بجی۔ جس پر انہوں نے کچھ دیر پولنگ سنٹر میں انتظار کیا لیکن جب اہلکاروں نے کہا کہ مشین کام نہیں کر رہی تو وہ وہاں سے واپس چلے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹفن کے بعد ووٹ ڈالنے واپس آئیں گے۔

 

میزورم میں 40 اسمبلی حلقوں کے لیے ایک ہی مرحلے میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ 174 امیدوار میدان میں تھے۔ کل 8.57 لاکھ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ عہدیداروں نے ان کے لیے 1,276 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button