میسور میں بھیانک سڑک حادثہ ، انووا کار کے بس سے ٹکرا جانے پر ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک _ کار ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی

میسورو _ 29 مئی ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک کے میسور ضلع کے ٹی نرسی پور تعلقہ کے کوروبر گاؤں کے قریب میسور_ کولیگل ہائی وے پر پیر کی دوپہر پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں بلاری ضلع کے ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہو گئے ، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں، جب کہ تین شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
حادثے کا شکار افراد ہنور تعلقہ کے مالے مہادیشورا مندر سے ٹویوٹا انووا کار میں واپس آرہے تھے کہ ان کی کار مخالف سمت سے آنے والی ایک پرائیویٹ بس سے ٹکرا گئی۔ اس تصادم کی وجہ سے انووا کار ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ۔جس کی شناخت کرنا مشکل ہو گیا ۔یہ بس کولیگل کے لیے جا رہی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ انووا کار میں 13 افراد سوار تھے جن میں چار بچے اور خواتین شامل تھے ان تمام کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔ حادثہ جین برادری کی پنجرپول سوسائٹی کے مویشیوں کی دیکھ بھال کے مرکز پنجرپول کے قریب پیش آیا۔
مرنے والوں کی شناخت منجوناتھ (35)، پورنیما (30)، پون (10)، کارتک (8)، سندیپ (24)، سجتا (40)، کوتریش (45)، گیاتری (35)، شرویہ (3) اور ڈرائیور آدتیہ بھی شامل ہے زخمیوں میں ششی کمار، پونیتھ اور جناردھن شامل ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، پولیس سپرنٹنڈنٹ سیما لاٹکر کے نے بتایا کہ بس میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں اس حادثے کی فوٹیج ریکارڈ ہوگئی ۔
حادثے کی اطلاع سن کر چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا نے 10 افراد کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ ایک ٹویٹ میں چیف منسٹر نے کہا: "میسور ضلع کے ٹی نرسی پورہ کے قریب پیش آئے حادثے سے انھیں کافی دکھ ہوا جس میں 10 معصوم لوگوں کی موت ہوگئی۔ سی ایم ریلیف فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ میں نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کے مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
Ten persons including nine of a family from #Ballari died on the spot after the #SUV they were travelling collided with private #bus near #Kurbur village in T Narasipura, #Mysuru. Accident happened on #NH766 pic.twitter.com/xaVkhmIIwd
— Lawrence Milton (@LMiltonTOI) May 29, 2023
Shocking visuals of the accident that claimed ten lives near Kuruburu village in T Narasipur taluk of #Mysuru on Monday. All 10 hailing from Ballari died in a head-on collision between Innova car and a private bus. pic.twitter.com/1RbPc4I48O
— Siraj Noorani (@sirajnoorani) May 29, 2023