نیشنل

شیئرمارکٹ کی قد آورشخصیت راکیش جھن جھن والا چل بسے

ممبئی _ 14 اگست ( اردولیکس) اسٹاک مارکیٹ کی قدآور شخصیت راکیش جھن جھن والا چل بسے، آج صبح انھوں نے آخری سانس لی۔ ان کی عمر 62 سال تھی۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے خرابی صحت سے متاثرتھے۔ اتوار کو علی الصبح ان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے۔ راکیش جھن جھن والا ہندوستان میں شیئر مارکٹ کی معروف شخصیت تھے۔ اسٹاک مارکیٹ کے بعد ان کی کمپنی ’بگ بل‘ نے شہری ہوابازی کے شعبہ میں بھی قدم رکھا۔ انہوں نے اکاسا ایئر کے نام سے ایئر لائنز شروع کی ہے جس کا حال ہی میں آغاز ہوا۔

 

وہ کچھ عرصے سے گردے سے متعلق مسائل میں مبتلا تھے اور علاج کے لیے  بریچ کینڈی ہاسپٹل  میں شریک ہوئے تھے۔ انہیں ایک ہفتہ قبل ہاسپٹل سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔ لیکن اتوار کی صبح 6.45 بجے جھن جھن والا پھر بیمار ہو گئے۔ خاندان کے افراد نے انھیں ہنگامی طور پر علاج کے لیے کینڈی بریچ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ طبی معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی فوت ہو چکے ہیں ۔

 

5 جولائی 1960 کو حیدرآباد میں پیدا ہونے والے راکیش جھنجھن والا کو بچپن سے ہی کاروبار کا جنون تھا۔ اسی لیے انھوں نے کالج کے طالب علم کے طور پر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری شروع کردی۔انھوں نے سی اے (چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ) کی تعلیم کے دوران اسٹاک مارکیٹ کے ہنر سیکھے۔ چنانچہ 1985 میں انھوں نے 5 ہزار روپے کی سرمایہ کاری سے اسٹاک مارکیٹر کے طور پر اپنا کاروبار شروع کیا۔ ستمبر 2018 تک ان کے اثاثے بڑھ کر 11 ہزار کروڑ روپے ہو گئے ہیں۔

ایک سٹاک مارکیٹر، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، ہنگامہ میڈیا کے چیئرمین، آپٹیک، اور وائسرائے ہوٹلز، کانکورڈ بائیوٹیک، پرووگ انڈیا، جیوجیت فنانشل سروسز کے ڈائریکٹر۔ چند روز قبل ہوا بازی کے شعبے میں قدم رکھنے والی جھن جھن والا نے ‘آکاشا ایئر’ کا آغاز کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button