جنرل نیوز

ایک زبردست فتح

حیدرآباد: آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کے موقع پر وجئے آنند کرکٹ گراؤنڈ پر دوگورنممٹ ٹیچرز ٹیموں کے مابین کھیلے گئے کرکٹ میچ میں آج HTCT نے TCL کو 31 رن سے شکست دے دی ۔HTCT نے ٹاس جیت کر پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 136 رن بنائے جبکہ کپتان محمد سیف اللہ ، محمد وجہی الدین ،محمد مسیح نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔ جبکہ TCL نے 17.1 اوورز میں 105 رن پر سمٹ گئ ۔HTCT کی جانب سے محمد احمد ، محمد حفیظ، محمد معز اور اقبال حسین نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ۔ وکٹ کیپر سید نوید اختر نے تین شاندار کیچس ایک اسٹمپ اور دو رن آؤٹ کی مدد سے وکٹ کے پیچھے اپنے شاندار مظاہرہ کو جاری رکھا ۔TCL کی جانب سے محمد عظیم اور محمد سلیمان نے شاندار بیاٹنگ کی جبکہ کپتان محمد اظہر احمد ،محی الدین ، محمد الیاس ،اور محمد صلاح الدین نے اپنی نپی تلی باؤلنگ کے ذریعہ HTCT کھلاڑیوں کو باندھے رکھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button