جرائم و حادثات
تلنگانہ اسمبلی کے گورنمنٹ وہپ لکشمن کمار کی کار حادثہ کا شکار
حیدرآباد _ 19 فروری ( اردولیکس ) تلنگانہ اسمبلی میں گورنمنٹ وہپ اور دھرما پوری کے ایم ایل اے ادلوری لکشمن کمار کے ساتھ بڑا حادثہ پیش آیا۔ حیدرآباد سے دھرما پوری جانے کے دوران وہ جس کار میں سفر کر رہے تھے، جگتیال ضلع کے اینڈاپلی منڈل کے امباری پیٹ میں حادثہ کا شکار ہوگئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ لاری سے بچنے کی کوشش کے دوران ایم ایل اے کی کار الٹ گئی۔ اس حادثے میں ایم ایل اے اور دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے کریم نگر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں بہتر علاج کے لئے وہاں سے حیدرآباد کے یشودھا ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔