جرائم و حادثات
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں خوفناک حادثہ _ جوگی پیٹ کے تین نوجوان جاں بحق
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے اور دیگر دو زخمی ہو گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جوگی پیٹ سے تعلق رکھنے والے پانچ دوست پیر کی رات دیر گئے چائے نوشی کے لئے کار میں ہائی وے سروس روڈ سے اندول منڈل کے ڈاکور جارہے تھے کہ ان میں سے ایک نوجوان ضرورت سے فارغ ہونے کے لئے کار رکوا دی ۔ انہوں نے سڑک کے کنارے کار پارک کی تھی کہ عقبی سمت سے آنے والی تیز رفتار لاری نے کار کو ٹکر دے دی جس کی وجہ سے تین نوجوان بر سر موقع جاں بحق ہو گئے۔دو زخمی کو ایک ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق جو گی پیٹ سے بتایا گیا ہے جن کی واجد ، حاجی اور مکرم کی حیثیت سے ہوئی ہے