تلنگانہ

سکندرآباد۔ سرپور کاغذ نگر ٹرین سے نکلنے لگا دھواں

حیدرآباد۔ سکندرآباد۔ سرپور کاغذ نگر ٹرین میں آج دھواں نکلنے سے‌سنسنی پھیل گئی۔ بی بی نگر کے قریب ٹرین سے دھواں نکلتا دیکھ کر مسافرین نے چین کھینچ کر ٹرین کو روک دیا گیا۔

 

معلوم ہوا ہے کہ ریل کے انجن بریک لائنرز پر پریشر پڑنے کی وجہ سے دھواں نکلنے لگا تھا۔ فوری طور پر مرمت کے کام کیے گئے اور تقریبا 20 منٹ بعد ٹرین دوبارہ روانہ ہوئی۔

 

یہ واقعہ اج صبح ضلع یاددادری بھونگیر  کے بی بی نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ اس واقعہ کی وجہ سے مسافرین میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button