انٹر نیشنل

جناب جعفر حسین معراج ایم ایل اے کی ریاض میں آمد۔ بھانجے کی تدفین میں شرکت

ریاض (راست) حیدرآباد کے حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ کے ایم ایل اے جناب جعفر حسین معراج مملکت کے دارالحکومت ریاض پہنچے۔

 

صحافی باسط ابو معاذ کی روانہ کردہ رپورٹ کے مطابق جعفر حسین معراج صاحب کے جواں سال حقیقی بھانجے جو ریاض میں برسرے تھے کا اس ہفتہ ریاض میں انتقال ہوا۔ جعفر حسین اپنے بھانجے محمد عبدالمجید کی تدفین میں شرکت کی غرض سے ریاض پہنچے تھے۔

 

تدفین وغیرہ کے عمل سے فراغت کے بعد حیدرآبادی این آر آئیز کے ایک گروپ نے ان سے اظہارِ تعزیت کے لیے ایک اجتماع کااہتمام کیا۔ اس ملاقات کا اہتمام ریاض کی “کنگز رسٹورنٹ” حارہ میں جناب اویس، جناب اسد، جناب نوید، نواب فیروز علی خان، بابا بھائی نے کیا۔

 

ملاقات کے بعد اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی اور اللہ رب العزت سے مرحوم کے درجات بلند کرنے اور ان کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرنے کی دعا کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button