جرائم و حادثات

اے ٹی ایم مشین میں رکھے 8 لاکھ روپئے جل گئے۔ تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں واقعہ

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اے ٹی ایم میں آگ لگ گئی اور 8.12 لاکھ روپے نقد رقم جل کر خاکسترہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کوداڈا منڈل کے گوڑی بنڈا گاؤں کے اے ٹی ایم مشین میں شارٹ سرکٹ ہوا۔

 

اس حادثہ میں مشن میں رکھی رقم جل گئی۔ ذرائع کے مطابق کل رات سارقین نے اے ٹی ایم میں چوری کرنے کی کوشش کی۔ رقم نکالنے کے لیے اے ٹی ایم میں جزوی توڑ پھوڑ کی گئی تاہم ان کی کوششیں ناکام ہو گئیں اور وہ وہاں سے چلے گئے۔ سارقین کے جانے کے کچھ دیر بعد اے ٹی ایم مشین میں شاٹ سرکٹ ہوا

 

اور نقد رقم مکمل طور پر جل گئی۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کر رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button