نیشنل

چار ماہ کے بچہ کے ساتھ خاتون ایم‌ ایل اے کی اسمبلی‌ اجلاس میں شرکت

ممبئی _ 28 فروری ( اردولیکس) مہاراشٹرا میں این سی پی کی خاتون رکن اسمبلی سروج اہیرے ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ وہ اپنے چار ماہ کے بچے کے ساتھ ممبئی میں مہاراشٹر اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئیں۔ اسمبلی اجلاس کے پہلے دن وہ اپنے بچے کو لے کر آئی تو سب  حیران رہ گئے ۔

 

اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں  ناگپور میں قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں بھی انہوں نے بچہ کے ساتھ شرکت کی تھی جب وہ صرف ایک ماہ کا تھا ۔ ایم ایل اے سروج اہیرے کی اس وقت اپنے بچے کو اٹھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اب ایک بار پھر ایم ایل اے کی اپنے چار ماہ کے بچے کے ساتھ اسمبلی میں آنے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ ایم ایل اے سروج اہیرے ناسک کے دیولالی اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button