جنرل نیوز

روٹی کپڑا انسانیت فاؤنڈیشن نظام آباد کی جانب سے مفت ناشتہ کی تقسیم کے 100دن مکمل

محمد محسن خان و افتخار نہال کا بہی خواہوں سے اظہار تشکر

نظام آباد:8/مئی ( محمد یوسف الدین خان) روٹی کپڑا انسانیت فاؤنڈیشن نظام آباد کی جانب سے سرکاری دواخانہ نظام آباد میں مریضوں کی تیمار داروں کیلئے صبح کے اوقات میں مفت ناشتہ کا انتظام کیاجارہا تھا جس کے آج کامیابی کے ساتھ 100دن مکمل ہوئے ہیں۔

 

روٹی کپڑا انسانیت فاؤنڈیشن نظام آباد کی جانب سے منفرد انداز میں اس پروگرام کو بحسن و خوبی انجام دیتے ہوئے نظام آباد میں قابل تقلید اقدام کیا جس کی ہر گوشہ سے ستائش کی جارہی ہے۔ مفت ناشتہ کی سربراہی کے 100دن مکمل ہونے کے موقع پر روٹی کپڑا انسانیت فاؤنڈیشن نظام آباد کے ذمہ دارممبر محمد محسن خان نے بتایاکہ سرکاری دواخانہ نظام آباد میں زیر علاج مریضوں کی تیمار داری کرنے والے افراد کو صبح کے اوقات میں ناشتہ کا حصول ایک مشکل مسئلہ بن گیا تھا جس کے پیش نظر مریضوں کے تیمار داروں کیلئے فاؤنڈیشن کی جانب سے روزآنہ صبح کے اوقات میں مفت ناشتہ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

محمد محسن خان نے بتایاکہ اس فلاحی کام کو انجام دینے کیلئے احمد ارشد حسین سی ای او نوبل انفو ٹیک کی جانب سے کئے جانے والے تعاون کی سراہنا کی اور ان کے حق میں دعا کی۔100دن تکمیل ہونے کے موقع پر آج کے پروگرام کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے مسٹر سریکانت سانیٹری انسپکٹر نظام آباد میونسپل کارپوریشن نے شرکت کرتے ہوئے ضرورتمندوں و تیمارداروں میں ناشتہ تقسیم کیا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے ممبران افتخار نہال، یوسف بن عبود، محمد راحیل الدین، مجاہد خان، صدیقی وفا، اریب، سلمان کے علاوہ دیگر بہی خواہوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button