بزنس

فاسٹیگ کے ذریعہ 29 اپریل کو ایک ہی دن میں 193 کروڑ روپے کی آمدنی _ فاسٹیگ کی وصولی کا اب تک کا پہلا ریکارڈ

فاسٹنگ نظام سے حاصل یومیہ Toll آمدنی نے تاریخ ساز سنگ میل طے کیا ہے۔ Fastag کے ذریعے ایک ہی دن میں اب تک کی سب سے زیادہ 193 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے مطابق پچھلے ماہ کی 29 تاریخ کو ایک ہی دن میں ایک کروڑ 16 لاکھ سے زیادہ Toll آمدنی حاصل ہوئی۔ بھارت میں Toll محصول کا نظام Fastag مسلسل تیز رفتار ترقی حاصل کر کے زبردست پیمانے پر کامیاب ثابت ہوا ہے۔ Fastag نظام کو یکم جنوری 2021 سے تمام گاڑیوں کے لیے لازمی قرار دیا گیا تھا۔ Fastag میں ریڈیو فریکوینسی کے ذریعے شناخت سےمتعلق ٹکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے

 

جو صارفین کو Toll پلازہ پر بغیر انتظار کے اور بلا رکاوٹ سڑک سے گزرنے کو آسان بناتا ہے۔Fastag پروگرام کے تحت Toll پلازہ کی تعداد 770 سے بڑھ کر ایک ہزار 228 ہو گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ صارفین کو 6 اعشاریہ 9 کروڑ سے زیادہ Fastag جاری کرنے کے ساتھ ہی اس نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اب انہیں قومی شاہراہ Fee پلازہ پر کم انتظار کرنا پڑتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button