تلنگانہ

حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری _ 20 اکتوبر کو پولنگ

حیدرآباد _ 30 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن ( ایچ سی اے ) کے  الیکٹورل آفیسر، ریٹائرڈ آئی اے ایس سمپت  نے اپل راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ فلور پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایسوسی ایشن کے صدر، نائب صدر، سکریٹری، جوائنٹ سکریٹری، خازن اور کونسلر کے عہدوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ووٹ کا حق استعمال کرنے والے مختلف کرکٹ کلبوں کی تفصیلات کے ساتھ ووٹر لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ 11 سے 13 اکتوبر تک تین دن کے لیے پرچہ نامزدگی وصول کیے جائیں گے اور 14 تاریخ کو پرچہ نامزدگی کی جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 16 تاریخ دی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو 20 اکتوبر کو انتخابات کرائے جائیں گے اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

 

اس الیکشن میں تمام 173 کرکٹ کلبوں کے نمائندے ووٹر ہیں۔ ان میں آٹھ خواتین کرکٹرز بھی بطور ووٹر رجسٹرڈ ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button