جرائم و حادثات

کار کا ڈور لاک ہوگیا، دم گھٹنے سے 4 سالہ بچی کی دردناک موت

حیدرآباد: چھٹی کے دن گھر میں خوشی کا ماحول تھا چار سالہ معصوم بچی کھیلتے کھیلتے گھر کے قریب کھڑی کار میں جا بیٹھی لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ یہی کار اس کی موت کا سبب بن جائے گی۔

 

حادثاتی طور پر کار کا دروازہ لاک ہوگیا اور دم گھٹنے سے بچی کی موت ہوگئی۔یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اتوار کو ریاست تلنگانہ بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے جولوراپاڑو منڈل کے وینوبانگر گاؤں میں پیش آیا ۔وینوبانگر گاؤں کے سرپنچ گنگاوت نوین اور ایشوریہ کی چار سالہ بڑی بیٹی تنویتاشری اتوار کو کھیلتے ہوئے گھر کے قریب کھڑی کار میں جا بیٹھی۔

 

اسی دوران اتفاقاً کار کا دروازہ لاک ہوگیا اور دم گھٹنے سے بچی کی موت ہوگئی۔واقعے کے وقت بچی کے والد نوین سرپنچوں کے ہمراہ وائرا کے رکن اسمبلی سے ملاقات کے لیے صبح کتہ گوڑم گئے ہوئے تھے جبکہ والدہ ایشوریہ گھر کے کاموں میں مصروف تھیں۔

 

کچھ دیر بعد بچی کے نظر نہ آنے پر والدہ پریشان ہوگئیں اور خاندان کے افراد کے ساتھ گھر اور آس پاس کے علاقوں اور گاؤں میں اس کی تلاش شروع کردی۔ کہیں پتہ نہ چلا بعد میں انھیں لڑکی کار میں بے ہوشی کی حالت میں پڑی ہوئی نظر آئی۔

 

تشویشناک حالت میں بچی کو پہلے جولوراپاڑو کے ایک مقامی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں سے اسے کتہ گوڑم کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بچی کو پہلے ہی فوت ہونے کی تصدیق کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button