’بوڑھا‘ کہنے والوں کو دکھائے ایپس،سلمان خان نے بگ باس شو میں اتار دی ٹی شرٹ

ممبئی: بگ باس 20 کا حالیہ ’ویک اینڈ کا وار‘ ایپی سوڈ اب تک کے سب سے ڈرامائی اور بے باک ایپی سوڈس میں سے ایک رہا۔ بگ باس کے کنٹیسٹنٹس کو سرزنش کرتے ہوئے سلمان خان نے آن لائن ٹرولرس کو بھی جواب دیا۔
انہوں نے کترینہ کیف کا نام لیے بغیر ان کا دفاع کیا اور ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو انہیں ٹرول کررہے تھے۔کترینہ کیف کو حمل کے بعد وزن بڑھنے پر سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ دوسری جانب جو لوگ سلمان خان کو ’بوڑھا‘ کہہ کر ٹرول کررہے تھے
انہیں جواب دیتے ہوئے سلمان نے اپنی ٹی شرٹ اتار کر اپنے ایبس دکھا دیے۔سلمان خان نے ٹرولرس کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہی لوگوں کے بارے میں نازیبا تبصرے کرتے ہیں جن کی وجہ سے ان کی کمائی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرولرس اداکاروں کے جسم، وزن، شکل و صورت، خاندان اور ذاتی زندگی تک کو نشانہ بناتے ہیں۔
یہاں تک کہ کسی خاتون کو ماں بننے پر بھی طعنے دیے جاتے ہیں۔سلمان نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ زیادہ تر ٹرولرس اپنی شناخت چھپا کر دوسروں پر تبصرے کیوں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کو ٹرول کرنے سے پہلے انہیں تصور کرنا چاہیے کہ اگر ان کے اپنے
خاندان، ماں، بہن یا قریبی لوگوں کے بارے میں ایسی باتیں کہی جائیں تو انہیں کیسا محسوس ہوگا۔اپنے خلاف ہونے والی ٹرولنگ کا ذکر کرتے ہوئے سلمان نے کہا کہ لوگ ان کی عمر کو لے کر بھی تبصرے کرتے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ 60 سال کے ہیں اور ہمیشہ ’میں نے پیار کیا‘ کے دور میں نہیں رہ سکتے۔
کترینہ کیف کا نام لیے بغیر سلمان نے کہا کہ کسی خاتون کے حمل کے بعد وزن بڑھنے پر اسے ٹرول کرنا غلط ہے۔ حمل کے بعد وزن بڑھنا معمول کی بات ہے اور جب وہ دوبارہ شوٹنگ شروع کریں گی تو بتدریج اپنی فٹنس پر واپس آجائیں گی۔
فی الحال اگر وہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں تو اس میں غلط کیا ہے۔سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کے حوالے سے کہا کہ آج سوشل میڈیا لاکھوں لوگوں کے لیے روزگار کا ذریعہ بن چکا ہے۔
کئی لوگ بنیادی ایڈیٹنگ سیکھ کر کمنٹس اور پوسٹس کے ذریعے پیسے کمارہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اس مثبت پہلو کے ساتھ ٹرولنگ بھی بڑھی ہے۔
کچھ لوگ دوسروں کو نیچا دکھا کر اور پوسٹس پر زیادہ انٹرایکشن حاصل کرکے پیسے کماتے ہیں لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ کمائی کسی دوسرے شخص کو نیچا دکھا کر کی جارہی ہے۔
سلمان خان نے پاپارازی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ رپورٹرس جو اداکاراؤں کی غلط زاویوں سے تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر اس طرح پوسٹ کرتے ہیں کہ چہرہ بھی واضح نہیں ہوتا یہ انتہائی غلط ہے۔
سلمان نے بتایا کہ انہوں نے خود اپنی بھانجی کے ساتھ بھی ایسا ہوتے دیکھا ہے۔سلمان خان نے اداکاراؤں اور تمام خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی وہ ایسے لوگوں کو اس طرح کی حرکت کرتے دیکھیں
انہیں تھپڑ مارنے کا پورا حق ہے کیونکہ ایسے لوگ اس طرح کے رویوں کو معمول بنانے کی کوشش کررہے ہیں



