جرائم و حادثات

کٹا ہوا سر ملنے کے 8 دن بعد خاتون کے جسم کے ٹکڑے فریج سے برآمد _ حیدرآباد میں سنسنی خیز قتل کا معمہ حل

حیدرآباد _ 24 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد میں ایک شخص نے قرض دینے والی خاتون کا بے دردی سے سر قلم کر دیا اور جسم کے اعضاء گھر کے فریج میں چھپا دئیے۔ یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے چیتنیا پوری میں پیش آیا۔ ملزم کو پولیس نے چہارشنبہ کو گرفتار کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق  8  دن قبل حیدرآباد کے چادر گھاٹ موسی ندی  میں ایک خاتون کا سر پلاسٹک کے کور میں ملا تھا۔ اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی مچ گئی تھی کٹے ہوئے سر کو پولیس نے محفوظ کرتے ہوئے معاملے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی

 

سر کے ذریعہ متوفی خاتون کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کے لیے آٹھ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھی پولیس  نے خاتون کے سر کے ساتھ پوسٹر چھاپے۔ پولیس نے ملک پیٹ، سعیدآباد، چادر گھاٹ اور پرانے شہر میں پوسٹر جاری کرتے اور پوچھ تاچھ کی تھی  جس کے بعد خاتون کی شناخت انورادھا کے طور پر ہوئی، جو بطور نرس کام کرتی  تھی۔ متوفی کی بہن اور  بہنوئی نے اس  کی شناخت انورادھا کے نام سے کی ۔ اس کی بہن نے بتایا کہ متوفی سود پر رقم دیا کرتی تھی اور اسے پیسوں کے لیے قتل کیا گیا ہوگا ۔

 

متوفی کی بہن اور بہنوئی کی اطلاع پر  ملزم چندرمولی کی شناخت کرکے پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے نعش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے فریج میں چھپا دیا۔ چیتنیا پوری میں ملزم کے گھر  پولیس پہنچ گئی جہاں وہ فریج میں خاتون کے پیروں کو دیکھنے کے بعد کے بعد چونک گئے

 

۔ملزم نے انورادھا کے جسم کے اعضاء کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا اور ٹانگیں فریج میں چھپا دی تھیں۔ اس نے جسم کے باقی حصوں کو بکیٹ میں چھپا دیا۔ پولیس نے متوفی کے اعضاء کو عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد۔ موسیٰ ندی سے خاتون کا کٹا ہوا سر دستیاب

 

متعلقہ خبریں

Back to top button