انٹر نیشنل

سیکل پر دنیا کا سفر کرنے والے سومن دیو ناتھ سعودی عرب پہنچے

ریاض ۔ کے این واصف

مہلک مرض “ایڈز “ سے متعلق آگہی اور امن کا پیغام عام کرنے دنیا کے سفر پر نکلے سومن دیو ناتھ سعودی عرب پہنچے۔ یہ ان کا ۱۷۰ وان ملک ہے جس کے وہ دورے پر ہیں۔ ریاض میں ان کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے “سکسس انٹٹر نیشنل اسکول ریاض” کے مینیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر سید این مسعود نے سومن دیو ناتھ کے اعزاز میں اسکول پر ایک خیر مقدمی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس انٹر نیشنل اسکول میں کوئی ۲۵ ممالک سے تعلق رکھنے والے بچے زیر تعلیم ہین۔

سومن دیو نے طلبا سے اپنے ۱۸ سال کے مسلسل سفر کے تجربات شیئر کئے۔ ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ۳۸ سالہ سومن دیو نے بتایا کہ ان کا خواب سیکل پر دنیا کی سیر کی ابتدا سن 2004 میں ہوئی۔ اب تک انھوں نے ایک لاکھ ۸۰ ہزار کیلو میٹر کا سفر سیکل پر طئے کیا اور ۱۷۰ ممالک کے دورے کئے اور اپنے مشن کا مقصد لوگوں کے سامنے رکھا۔ سومن دیو نے کہا کہ چند مقامات پر مشکلوں کا سامنا کرنے کے ساتھ مجموعی طور پر ان کا سفر کامیاب اور خوشگوار رہا۔

سفری اخراجات سے متعلق ایک طالب علم کے سوال پر سومن نے بتایا کہ ان کا کوئی مخصوص اسپانسر نہیں ہے۔ وہ جہاں جاتے ہیں مقامی لوگوں کے خلوص اور چھوٹی سی مالی امداد سے ان کی ضرویات پوری ہوجاتی ہیں۔ طلبا کے دیگر سوالات کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سفر میں انھوں نے ۲۸۰ ٹائیرز اور آٹھ سیکلیں تبدیل کیں۔ وہ اپنی ضرورت کا سامان سیکل پر ہی پر لاد کر چلتے ہیں۔ کولکتہ سے سائینس گریجویٹ سومن دس زبانیں جانتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ ہر شہر میں اسکولز، کالج اور یونیورسٹیز کا دورہ کرکے اپنا پیام پہنچاتے ہیں۔ ابتداُ میں سید این مسعود نے سومن دیو کا تعارف پیش کیا۔ آخر میں سومن نے سکسس انٹرنیشنل اسکول کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button