جرائم و حادثات

ایرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کے عملہ نے ایک مسافر کے ٹرالی بیاگ کی ہینڈل میں چھپائی بھاری رقم پکڑ لی _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ 29 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) ایک مسافر نے اپنے ٹرالی بیاگ کے ہینڈل میں 64 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی چھپا دی تھی ۔ لیکن ایرپورٹ پر سی آئی ایس ایف کے عملے   کو اس کا پتہ چل گیا اور انہوں نے بیاگ کی ہینڈل سے رقم نکال لی ۔ یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ بنکاک جانے والی تھائی ایئر لائن کی پرواز میں سوار ہونے کے لیے ایک شخص اتوار کی صبح 1.15 بجے دہلی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا۔ اس نے چیکنگ عملے کو توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔ چونکہ اس شخص کے پاس مناسب دستاویزات نہیں تھے، اس لیے انہوں نے اس کے رویے پر شک ظاہر کیا۔ اس شخص کو ایرپورٹ کے کسٹم آفس لے جایا گیا۔ اس کے ٹرالی بیگ کو ایکسرے اسکینر سے چیک کیا گیا۔

 

اس دوران کسٹم اور سی آئی ایس ایف کے عملے کو ٹرالی بیگ کے ہینڈل سے غیر ملکی کرنسی ملی۔ پلاسٹک کور میں چھپائے گئے غیر ملکی نوٹوں کو سوئی اور دھاگے کی مدد سے نکالا گیا۔ اس کے پاس سے یورو  نیوزی لینڈ ڈالر اور دیگر ممالک کی کرنسی برآمد ہوئی ۔ کسٹمز حکام نے انکشاف کیا کہ ان کی بھارتی کرنسی میں قیمت 64 لاکھ روپے ہوگی۔ غیر ملکی کرنسی کے ساتھ اس شخص کی شناخت سریندر سنگھ ریہال کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے تفتیش کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

 

دوسری جانب کسٹم حکام کی جانب سے ٹرالی بیگ کے ہینڈل میں چھپائی گئی غیر ملکی کرنسی نکالنے کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button