انٹرٹینمنٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں حیدرآباد پہنچ گئیں _ جمعرات کو اپل اسٹیڈیم میں وارم اپ میچ

حیدرآباد_ 28 ستمبر ( اردولیکس) پاکستان اور  نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں حیدرآباد پہنچ گئیں۔ ورلڈ کپ کے ایک حصے کے طور پر، یہ دونوں ٹیمیں جمعرات کو اپل اسٹیڈیم میں پہلے وارم اپ میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی ٹیم شمش آباد ایئرپورٹ سے  پارک حیات ہوٹل پہنچی اور رات وہیں قیام کرے گی۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے کچھ کھلاڑی منگل کی رات پہنچے اور  باقی کھلاڑی چہارشنبہ کی رات حیدرآباد پہنچ گئے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بیگم پیٹ کے آئی ٹی سی کاکتیہ میں ٹھہری ہوئی ہے ۔ حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے ورلڈ کپ میچز کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

پاکستان ورلڈ کپ اسکواڈ

فخر زمان، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعد شکیل، افتخار احمد، آغا سلمان، محمد نواز، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین آفریدی، حارث رؤف ، محمد وسیم جونیئر، حسن علی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button