جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں کانگریس کے مقامی لیڈر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دینے کا واقعہ

تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے وردھنا پیٹ اسمبلی حلقہ میں کانگریس کے سابق ڈویژن صدر پر جان لیوا حملے کے بعد کشیدگی پیدا ہو گئی ۔ اینومامولا این ٹی آر نگر سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے 14ویں ڈویژن کے سابق صدر مہیش پر ہفتہ کی رات نامعلوم افراد نے وحشیانہ حملہ کیا۔

 

این ٹی آر نگر کا  رہنے والا جانو مدھو نے فون کرکے مہیش کو کوٹی لنگالا مندر کے قریب ایک سنسان مقام پر آنے کو کہا۔ اس کی بات پر بھروسہ کرتے ہوئے مہیش وہاں پہنچے، جہاں پاتری کمار پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ شراب کے نشے میں موجود ملزمین نے مہیش سے پوچھا کہ ’’تم نے رکن اسمبلی سے ہمارے بارے میں کیا کہا؟‘‘

 

مہیش جواب دے پاتے، اس سے پہلے ہی ملزمین نے ان کا فون چھین لیا اور ان کے جسم پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ متاثرہ مہیش نے بتایا کہ وہ اپنی آنکھوں کے سامنے آگ کے شعلوں میں گھِر گئے۔ کسی طرح جان بچا کر گاؤں پہنچنے پر مقامی لوگوں نے انہیں فوری طور پر ایم جی ایم ہاسپٹل منتقل کیا۔

 

مہیش کا تقریباً 50 فیصد جسم جھلس گیا ہے اور فی الحال وہ وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔ واقعہ کے اہم ملزم پاتری کمار کے خلاف پہلے ہی قتل کا مقدمہ درج ہے۔ اس کیس میں عدالت نے اسے عمر قید کی سزا سنائی تھی،

متعلقہ خبریں

Back to top button