تلنگانہ

تلنگانہ میں ایس آئی کے امتحان میں 91 فیصد امیدواروں کی شرکت _ ٹاپرس انسٹی ٹیوٹ نے ” کی ” جاری کردی

حیدرآباد _ 7 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ میں ایس آئی کی ملازمتوں کے لیے پریلمس امتحان اتوار کو پرامن طریقے سے ختم ہوا۔ ریاست بھر میں کل 2,47,217 امیدواروں نے درخواست دی تھی اور 2,25,759 امیدواروں نے امتحان لکھا ہے۔ اس طرح 91 فیصد سے زائد امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔

امتحان میں تلنگانہ تحریک کی تاریخ سے  متعلق 16 نمبروں کے سوالات پوچھے گئے ۔ اس امتحان کے  کوڈ ‘سی’ پیپر ‘کی’ ٹاپرس انسٹی ٹیوٹ، میڈی پلی، حیدرآباد نے تیار کیا ہے۔ نوٹ کریں کہ یہ  صرف امیدواروں کی معلومات کے لیے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button