جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہر میں نوجوان کا بے ہیمانہ قتل

حیدرآباد کے بالاپور میں لرزہ خیز قتل — اتوار کی رات دیر گئے نوجوان کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا!

 

حیدرآباد کے پرانا شہر کے بالاپور پولیس اسٹیشن کے دائرۂ میں واقع شاہین نگر واڑی-ای-صالحین علاقے میں اتوار کی رات دیر گئے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس نے پورے علاقے کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔

 

اطلاعات کے مطابق 22 سالہ نوجوان نصیر عرف نبو کو نامعلوم افراد نے وحشیانہ انداز میں حملہ کر کے قتل کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر ذاتی رنجش یا پرانی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتا ہے، تاہم اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

 

واقعے کے فوراً بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور بڑی تعداد میں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ اچانک پیش آنے والے اس خونریز واقعے نے شہریوں میں شدید خوف و بے چینی پیدا کر دی ہے۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ نامعلوم ملزمین کی تلاش کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button