جرائم و حادثات

ڈیٹنگ سائٹ پر لڑکی بن کر لڑکوں کو دیتا تھا دھوکہ۔ حیدرآبادی این آر آئی کو لوٹنے والا شاطر ملزم گرفتار

حیدرآباد ‌۔ ڈیٹنگ سائٹ پر لڑکی بن کر لڑکوں کو دھوکہ دینے والے چالباز نوجوان کو حیدرآباد کی سائبر کرائم پولیس نے بنگلور سے گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ 26 سالہ رد بیدی جس کا تعلق بنگالورو سے ہے اس نے امریکہ میں میکانیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور چھ سال تک وہیں موقع تھا۔

 

بعد ازاں وہ بنگاگورو واپس ہو گیا وہ وہاں کی ایک کمپنی میں پروڈکٹ ڈیزائنر کے طور پر کام کر رہا تھا اور اسے پرتعیش زندگی گزارنے کی عادت پڑ گئی تھی۔آن لائن گیمز کی وجہ سے اس کی ملازمت چلی گئی جس کی وجہ سے وہ مالی طور پر پریشان ہو گیا بعد ازاں اس نے ڈیٹنگ ویب سائٹ سے خوبصورت لڑکیوں کی تصاویر حاصل کیں اور ان تصاویر کے ذریعہ اپنا ایک نقلی پروفائل لڑکی کے نام سے بنایا۔ شاطر نوجوان اس فیک آئی ڈی کی مدد سے بیرون ممالک میں مقیم ہندوستانیوں سے رابطہ قائم کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دیا کرتا تھا۔

 

ملزم نوجوانوں سے بات کرتے ہوئے انہیں بہلا پھسلا کر ان کی نجی تصاویر حاصل کر کے اسے وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے بھاری رقم کا مطالبہ کیا کرتا، اس نے حیدرآباد میں مقیم ایک حیدرآبادی نوجوان سے بلیک میل کرکے ڈالرس وصول کیے اور اس کے بعد بھی ہراساں کر رہا تھا کہ نوجوان کا باپ حیدرآباد سائبر کرائم پولیس سے رجوع ہوا۔

 

تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button