Uncategorized

حیدرآباد میں مشتبہ ہٹ اینڈ رن کیس۔ سینئر ایڈوکیٹ خواجہ معز الدین زخمی
نئی دہلی: حیدرآباد کے نامپلی علاقے میں ایک مشتبہ ہٹ اینڈ رن واقعے میں سینئر وکیل خواجہ معزالدین شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔یہ واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا جب خواجہ معزالدین اپنے گھر سے باہر نکلے اور اپنی گاڑی کی ڈرائیور سیٹ میں بیٹھنے والے تھے۔واقعے کے سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ایس یو وی تیز رفتاری سے آئی اور انہیں ٹکر دے دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ وہ ہوا میں اچھل کر سڑک پر چند میٹر دور جا گرے۔ انہیں شدید چوٹیں آئیں اور فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔اطلاع ملتے ہی نامپلی پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کیا۔دوسری جانب خواجہ معزالدین کے ساتھیوں اور ارکان خاندان کا شبہ ہے کہ یہ ایک پہلے سے منصوبہ بند حملہ تھا۔نامپلی پولیس قتل کی کوشش سمیت تمام زاویوں سے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button