نیشنل

زیرجامہ اتارنے پرمجبورطالبات کو دوبارہ نیٹ امتحان لکھنے کی اجازت

نئی دہلی: ان لڑکیوں کو نیٹ امتحان دوبارہ امتحان لکھنے کی نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے اجازت دے دی ہے جنہیں امتحانی مراکز پر زیر جامہ اتارنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ متاثرہ لڑکیوں کو 4 ستمبر کو دوبارہ امتحان تحریر کرنے کی اجازت فراہم کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کیرالہ کے کولم میں نیٹ امتحان کے مرکز پر لڑکیوں کو جبراً زیر جامہ اتارنے پر مجبور کیا گیا تھا۔لڑکیوں کے والدین نے اس ’غیر انسانی‘ حرکت پر احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حرکت کا ان کے بچوں پر ذہنی طور پر اثر پڑا ہے جس کے بعد نیٹ سے وابستہ عہدیداروں کی تین رکنی ٹیم نے اس واقعہ پر رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کی بنیاد پرعہدیداروں نے ان طالبات کے لئے دوبارہ امتحان کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button