ایجوکیشن

عبدالحفیظ رحمانی کو اردو میں ڈاکٹریٹ

حیدرآباد. 4 ڈسمبر راست. کنٹرولر امتحانات عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد سے جاری پریس نوٹ کے بموجب عبدالحفیظ رحمانی اردو پنڈت گورنمنٹ ہائی اسکول سوماجی گوڑہ حیدرآباد و فاضل حدیث جامعہ رحمانیہ ولد جناب صدرالعالم صاحب کو اورینٹل اردو عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا ہے. ڈاکٹر عبدالحفیظ رحمانی نے ”حیدرآباد میں ادبی رسائل آزادی کے بعد“ موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ ڈاکٹر شیخ عبدالکریم اسسٹنٹ پروفیسر اردو گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما کے زیر نگرانی مکمل کیا. اس تحقیقی مقالے کے مختلف ابواب میں حیدرآباد کا صحافتی پس منظر. آزادی سے قبل حیدرآباد کے ادبی رسائل اور آزادی کے بعد حیدرآباد کے ادبی رسائل جن میں سب رس‘ قومی زبان‘ شگوفہ“ شعر و حکمت‘ اقبال رویو‘ مجلہ عثمانیہ‘ پونم‘ صبا‘ پیکر ‘خاتون دکن ‘شاداب‘ عدسہ‘ خوشبو کا سفر‘ شعور‘ حسامی‘ رنگ و بو اور دیگر رسائل شامل ہیں ان رسائل کی ادبی خدمات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کیا ہے. ڈاکٹر عبدالحفیظ رحمانی کے پی ایچ ڈی وائیوا کے ممتحن ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد اور ڈاکٹر نکہت آرا شاہین سابق پرنسپل اورینٹل اردو کالج حمایت نگر و اسسٹنٹ پروفیسر موظف سٹی کالج حیدرآباد تھے. ڈاکٹر عبدالحفیظ رحمانی کو اردو میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا ہونے پر اساتذہ پروفیسر محمد انصاری شعبہ لسانیات عثمانیہ یونیورسٹی‘ ڈاکٹر فضل اللہ مکرم صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد‘ ڈاکٹر شیخ عبدالکریم. ڈاکٹر محمد ناظم علی ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی. پروفیسر انصاری. ڈاکٹر مخدوم محی الدین ڈاکٹر انجم ڈاکٹر محمد مشتاق ڈاکٹر نصیر الدین منشاوی‘ ڈاکٹر سی ایم بشیر الدین‘ ڈاکٹر محمد نادر المسدوسی ‘ڈاکٹر محمد جہانگیر احساس‘ عبدالحفیظ ایس اے انگریزی‘محمد مقبول ‘محمد ناصر الدین زبیری‘ حافظ ثاقب رحمانی‘ حافظ محمد کلیم الدین لولو گرافکس اہل خانہ و دوست احباب نے مبارکباد پیش کی ہے.

متعلقہ خبریں

Back to top button