ایجوکیشن

شاہی مسجد باغ عامہ میں بعد نماز جمعہ۔ انٹر میڈیٹ اور ایس ایس سی ٹاپرس کی گلپوشی 

مساجد کو طلبہ و نوجوانوں سے جوڑنے کی مہم کے تحت امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی

حیدرآباد ۔ 19 مئی ۔ پریس نوٹ/ حیدرآباد کی تاریخی شاہی مسجد واقع باغ عامہ میں آج نماز جمعہ کے بعد دسویں اور بارہویں میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی گلپوشي کی گئی ۔ طلبہ کا تعلق حیدرآباد کے مختلف اسکولوں سے ہے ۔یہاں مدعو طلبہ میں سے 8 طلبہ کا تعلق ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی سے ہے ۔

اس موقع پر مسجد کے خطیب اور امام مولانا احسن بن محمد الحمومی اور دوسرے ممبران کمیٹی نے طلبہ کو مبارک باد پیش کی ۔ مولانا احسن طلبہ نے طلبہ کو اچھے اخلاق کی نصیحت کی اور ان کے تابناک مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا احسن نے نوجوانوں کو مساجد سے جوڑنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب طلبہ کو ان کے
رشتے دار اس لئے پھول پہناتے ہیں کہ ان سے انسیت بڑھے اور ان کی حوصلہ افزائی ہو ۔


اسی طرح محلے کی مساجد میں اطراف و اکناف کے کامیاب طلبہ کو مدعو کرتے ہوئے پھول پہنانے سے نوجوان و طلبہ مساجد سے قریب ہونگے ۔ اس موقع پر انہوں نےمساجد کے زمہ دا ران و ائمہ پر اس ضمن میں غور کرنے کی درخواست کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button