بھینسہ ایریا ہاسپٹل میں ماتاشیشوسیوک ہیلپ ڈسک کا آغاز
بھینسہ19 مئی (نامہ نگار محمد مشرف )آج بھینسہ شہرکےگورنمنٹ ایریا ہاسپیٹل میں بھینسہ ڈپٹی ڈی ایم اینڈایچ او ڈاکڑمحمدادریس غوری کی قیادت میں ماتا شیشو سیواک ہیلپ ڈسک کا آغازعمل میں لایا گیا۔اس موقع پربھینسہ ڈپٹی ڈی ایم اینڈایچ او ڈاکڑمحمدادریس غوری نے خطاب کرتےہوئےکہاکہ بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاپسیٹل میں ماتا شیشوسیواک ہیلپ ڈس کانرمل ضلع کلکڑورون ریڈی کی ہدایت پردوبارہ آغازعمل میں لایا گیا۔
اس موقع پرانہوں نے میڈیا کےزریعہ تمام حاملہ خواتین سے کہاکہ اپنے اپنے محلے یا گاؤں کے آشاورکرس یا اے این ایم نرسیس کےپاس پہنچ کر اپنےناموں کا اندراج کروانےکوکہا اس کےعلاوہ بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپیٹل میں قائم کردہ شیشوسیواک ہیلپ ڈسک پربھی پہنچ کراپنے ناموں کا اندراج کروانےکوکہا تاکہ ان کے نو ماہ کے حملہ کےدوران ان کو آگرکوئی صحت کا یا کوئی بیماری کا مسلہ آتاہے تواس وقت ان کی درج کروائی گئ تمام تفصیلات سے ان کا علاج کرنےمیں ڈاکڑوں کو بھی سہولت ہوگئ ۔اس کےعلاوہ اس موقع پر انہوں کہاکہ ایسی حاملہ خواتین جن کی پہلی ڈیلیوری ہے ان کےلیے نارمل ڈیلیوری کی کوشش کی جائےگی اور وہ حاملہ خواتین جن کی پہلی ڈیلیوری نارمل ہوئی ہے ایسی خواتین کےلیےدوسری ڈیلیوری کی بھی نارمل کوشش کرنےکوکہا۔
مزیدانہوں نے کہاکہ پہلے ہی اس کےتعلق سے گورنمنٹ ایریا ہاسپیٹل کے گائناکولوجیسٹ ڈاکڑوں کی ٹیم سے اس ضمن میں میٹینگ انجام دی جاچکی ہے جسکا مقصد علاج کےلیے آنے والے عوام اورحاملہ خواتین کو تمام ترسہولیات بنا کسی تکلیف کے دی جائےچاہیے وہ لیاب سہولت ہویا بلڈسہولت ہوتمام ترسہولیات دی جانےکوکہاگیا
۔اس موقع پرڈاکڑوجئےآنندایریاہاسپیٹل ڈاکڑ۔ڈاکڑپدماواتی بھوسلے ایریا ہاسپیٹل ڈاکڑ۔ڈاکڑ متین اللہ اربن ایچ ای او ۔ڈاکڑکلیم الدین ۔ ڈاکڑآکاش باسرپی ایچ سی۔ڈاکڑسریکانت دیگاؤں پی ایچ سی۔ڈاکڑرامیاگوڈپی ایچ سی۔ڈاکڑایوناش پی ایچ سی کوبیر۔ڈاکڑشروتی ریڈی پی ایچ سی کنٹالہ۔ڈاکڑفردوس یوپی ایچ سی بھینسہ کےعلاوہ آشاورکرس واےاین ایم عملہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔