انٹرٹینمنٹ

ایک چھوٹے سے سین کیلئے عامر خان 12 دن تک نہیں نہائے، ہوگئی تھی کھجلی

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں فلم ‘غلام’ کی تھی۔ فلم میں ایک سین ایسا تھا جس کے لیے عامر خان کو گندا نظر آنا تھا، اس لیے اداکار نے 12 دن تک نہ نہایا اور ان کے چہرے پر دھول اور گندگی کی تہہ جم گئی۔ عامر خان کو پہچاننا بھی مشکل تھا۔ بعد میں انھیٹ الرجی بھی ہو گئی اور خارش بھی ہو گئی تھی۔

عامر خان کو مسٹر پرفیکٹ کہا جاتا ہے اور اس کے پیچھے ایک وجہ بھی ہے۔ عامر خان ہر کردار کو اس طرح بہترین طریقہ سے ادا کرتے ہیں کہ فلم دیکھتے ہوئے ہمیں احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ عامر خان ہیں۔ عامر خان نے گجنی کے لیے اپنا جسم بنایا اور دنگل کے لیے اپنا وزن بھی بڑھا دیا۔ ایک ایسی ہی فلم غلام  تھی جس میں ایک چھوٹے سے سین کے لیے اداکار نے 12 دن تک نہ نہایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button