انٹر نیشنل

رمضان میں عمرہ، بیرون مملکت سے 8 لاکھ افراد کی ’نسک‘ کے ذریعے بُکنگ

ریاض ۔ کے این واصف

ماہ رمضان میں حرمین شریفین میں ہمیشہ زائرین کی تعداد حج سیزن سے زیادہ ہوجاتی ہے۔ امسال عمرہ بکنگ کے لئے “نسک پلاٹ فارم” متعارف کئے جانے کے بعد عمرہ بکنگ اور بھی آسان ہوگئی ہے۔ حج و عمرہ کے معاون سیکریٹری عمرہ عبدالرحمن شمس نے رمضان کے دوران بیرون مملکت سے عمرہ بکنگ کرانے والوں کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔

الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’نسک‘ پلیٹ فارم کے ذریعے آٹھ لاکھ افراد عمرے کی بکنگ کرا چکے ہیں۔‘یاد رہے کہ وزارت حج وعمرہ نے رمضان کے دوران عمرہ پرمٹ کے لیے اندرون و بیرون مملکت کے زائرین کو ’نسک‘ کے ذریعے بکنگ کی سہولت فراہم کی ہے۔عمرہ زائرین نسک ایپ کے ذریعے اپنی سہولت کے مطابق رمضان میں عمرے کی بکنگ ابھی سے کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نسک ایپ ایپل اسٹور یا گوگل پلے سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی توکلنا ایپ کے ذریعے بھی عمرہ پرمٹ جاری کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button