انٹرٹینمنٹ

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سراج کو ون ڈے کرکٹ میں دنیا کے نمبر ون بولر بننے کا اعزاز

دبئی، 25 جنوری (اردولیکس) ٹیم انڈیا کے  تیز گیند باز محمد سراج اپنی شاندار کار کردگی کی بدولت 2023 میں ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون  بولر بن گئے ہیں۔بدھ کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق، سراج 729 ریٹینگ پوائنٹس کے ساتھ جوش ہیزل ووڈ (727) اور ٹرینٹ بولٹ (708) کو پیچھے چھوڑ کر ون ڈے بولرز کی فہرست میں سر فہرست ہیں۔

 

جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں ہندوستانی بولنگ کی قیادت کرنے والے سراج نے تین سال کے وقفے کے بعد فروری 2022 میں ون ڈے کرکٹ میں واپسی ہوئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button