اسپشل اسٹوری

شادی کے نام پرمرد نے خاتون بن کردیا ایک شخص کو دھوکہ

Representational image

نئی دہلی: ایک دھوکہ باز نے خاتون کا روپ بنا کرشادی کے نام ایک شخص کو دھوکہ دیا۔ پولیس نے شاطرملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔

چینئی سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ شخص کے باپ نے اپنے بیٹے کا نام رشتوں کی ویب سائٹ پر درج کرایا تھا کیونکہ اس کی عمر بڑھ رہی تھی۔ ملزم دتاتری سرینواسن نے اس سائٹ پر رشتہ دہکھ کر خود کوخاتون ظاہر کرتے ہوئے 39 سالہ شخص سے رابطہ قائم کیا اور اپنا فون نمبر شیئر کیا۔ بعد ازاں اس نے خاتون کے روپ میں ہونے والے دلہے سے ملاقات بھی  کی۔

ملزم نے اپنی ماں کی بیماری کا بہانہ بنا کر ہونے والے دلہے سے 21 لاکھ روپئے اپنے اکاؤنٹ سے منتقل کر وائے اس کے بعد وہ مزید رقم کا مطالبہ کررہا تھا جس پر اسے شک ہوا اور39 سالہ شخص پولیس سے رجوع ہوا۔ تحقیقات پر اس بات کا خلاصہ ہوا کہ وہ خاتون نہیں بلکہ مرد ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button