انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ کا پہلا سیریل ” فوجی” دوبارہ کیا جائے گا ٹیلی کاسٹ

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری، ان کا پہلا ٹی وی شو ‘فوجی’ جو 1989 میں نشر ہوا تھا، اب دوبارہ دوردرشن چینل پر نشر کیا جا رہا ہے۔ اس شو کی تمام اقساط دکھائی جائیں گی۔ شاہ رخ خان کے پہلے ٹی وی سیریل ‘فوجی’ کو دوبارہ جمعرات سے نشر کیا جائے گا۔

 

یہ اقساط ہر پیر سے جمعرات تک ڈی ڈی نیشنل پر نشر کی جائیں گی جس سے مداح ایک بار پھر اس شو کو دیکھ سکیں گے۔دوردرشن کی ڈائریکٹر جنرل کنچن پرساد نے کہا "فوجی ایک کلاسک ہے، جو ناظرین میں بے حد مقبول رہا ہے۔ ہم ‘فوجی 2’ کا انتظار کر رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ فوجی کی اقساط کو دوبارہ نشر کرنا اس شو کی جڑوں سے دوبارہ جڑنے اور ‘فوجی 2’ کی ریلیز سے پہلے اس کی کامیابی اور مقبولیت کا جشن منانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔‘‘

 

‘فوجی’ کی ہدایت کاری راج کمار کپور نے کی تھی اور انہوں نے اس شو کے ذریعہ شاہ رخ خان کو ان کا پہلا بڑا بریک دیا تھا۔ ‘فوجی’ ہندوستانی فوج کے کمانڈو رجمنٹ کی تربیت پر مبنی شو تھا۔ یہ شاہ رخ خان کا ٹیلی ویژن میں ڈیبیو تھا اور انہوں نے لیفٹیننٹ ابھیمانیو رائے کا کردار ادا کیا تھا۔اس سیرئل کے بعد شاہ رخ کی منفرد شناخت بن گئی اور انھیں فلموں کے آفر ہونے لگے

 

اور ان کی سب سے پہلے ریلیز ہونے والی فلم دیوانہ تھی جس نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button