جرائم و حادثات

بات کرنے کے دوران پھٹ پڑا موبائل فون

نئی دہلی: ریاست اترپردیش کے امروہہ میں بات کرنے کے دوران موبائل فون پھٹ پڑا۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان موبائل پر بات کر رہا تھا۔ اس دوران اس کی ہتھیلی پر چوٹ آئی۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اچانک موبائل میں دھماکہ ہوا۔
دراصل یہ واقعہ جمعہ کو امروہہ ضلع کے حجام پور گاؤں میں پیش آیا۔ یہاں رہنے والے ہمانشو نے بتایا کہ اس نے یہ موبائل چار مہینے پہلے خریدا تھا۔ جب وہ فون پر کسی سے بات کر رہا تھا تو موبائل پھٹ گیا۔
ہمانشو کا کہنا ہے کہ اچانک دھماکے میں وہ بال بال بچ گئے تاہم ان کی ہتھیلی اور انگلی زخمی ہو گئی۔ انہوں نے کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بات کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button