جرائم و حادثات
خاتون کو فون پر ہراساں کرنے کے الزام میں صنعت نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر معطل

حیدرآباد _ 20 جولائی ( اردولیکس) شہر حیدرآباد کے صنعت نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پوریندر ریڈی کو معطل کر دیا گیا ہے سائبرآباد کمشنر پولیس نے پوریندر ریڈی کی معطلی کے احکامات جاری کئے ہیں
بتایا جاتا ہے ایک شکایت لے کر پولیس اسٹیشن آنے والی خاتون شکایت کنندہ کا فون نمبر لیتے ہوئے انسپکٹر نے فون پر فحش پیغامات روآنہ کرتے ہوئے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کررہے تھے متاثرہ نے سائبرآباد کمشنر پولیس سے رجوع ہوکر انسپکٹر کے خلاف شکایت درج کرائی
۔جس پر کمشنر پولیس نے تحقیقات کرواتے ہوئے ان کی معطلی کے احکامات جاری کئے ہیں