میں سر جھکا کر مہاراشٹرا کے عوام سے معافی مانگتا ہوں: نریندرمودی

ممبئی: وزیراعظم نریندرمودی ریاست مہاراشٹرا کے دورہ پر ہیں۔ انھوں نے مہاراشٹر ا میں چھترپتی شیواجی کے مجسمے کے منہدم ہونے کے معاملہ میں ریاست مہاراشٹر کے عوام سے معافی مانگی ہے۔ شیواجی کے مجسمے کے گرنے پر مہاراشٹر امیں پی ایم مودی نے کہا کہ
وہ اپنا سر جھکا کر شیواجی سے معافی مانگتے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ میں ان کے قدموں میں سر جھکا کر معافی مانگتا ہوں۔ نریندرمودی نے کہا، "جب بی جے پی نے مجھے 2013 میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر کنفرم کیا تو میں نے سب سے پہلے رائے گڑھ قلعہ جا کر چھترپتی شیواجی مہاراج کی سمادھی کے سامنے بیٹھ کر دعا کی اور قومی خدمت کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا”۔ وزیراعظم نے کہا چھترپتی شیواجی مہاراج میرے لیے صرف ایک نام نہیں، ہمارے لیے چھترپتی شیواجی مہاراج ایک دیوتا ہیں۔
حال ہی میں سندھو درگ میں جو کچھ بھی ہوا، آج میں اپنا سر جھکاتا ہوں اور اپنے پیارے چھترپتی شیواجی مہاراج جی کے قدموں میں سر رکھ کر معافی مانگتا ہوں۔