ہیلت

کریم نگر میں ڈاکٹر اسوسیشن فار ریلیف اینڈ ایجوکیشن اور اپولو ہاسپٹل کے اشتراک سے مفت گائنک میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کریم نگر _ 25 دسمبر( پریس ریلیز) خدمت خلق کے جذبے سے عوام الناس بالخصوص خواتین کو مفت طبی سہولت پہنچانا بہترین سماجی خدمت ہے۔

ڈاکٹر اسوسیشن فار ریلیف اینڈ ایجوکیشن کریم نگر چاپٹر کی جانب سے اور اپولو نرسنگ ہوم کریم نگر کہ اشتراک سے ڈاکٹر سردار النساء MBBS, DGO ماہر امراض ے نسواں کی سرکردگی میں مفت گائنک میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ قابلِ ستائش ہے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر رام کِرن نے صدر DARE کریمنگر ڈاکٹر فہیم الدین انصاری ، سیکریٹری ڈاکٹر پدما، سینئر جرنلسٹ کریمنگر نثار احمد پروانہ ، ڈاکٹر احمد شفیع الدین، ڈاکٹر توصیف ، ڈاکٹر عماد الدین، ڈاکٹر روحی منظور، ڈاکٹر ثناء شھنیلا کی موجودگی میں مفت میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

 

ڈاکٹر رام کِرن نے بڑے پیمانے پر فری میڈیکل کیمپ منعقد کرنے پر ڈاکٹر فہیم الدین انصاری اور ڈاکٹر سردار النساء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختلف امراض کے تدارک کے لیے اور خاتمے کے لیے اس قسم کے مفت کیمپ منعقد کرنے سے مریضوں کو بروقت صحیح فائدہ پہنچے گا۔ ڈاکٹر فہیم الدین انصاری صدر DARE کریمنگر اور ڈاکٹر سردار انساء ڈائریکٹر آف اپولو نرسنگ ہوم کریمنگر اور ڈاکٹر روحی منظور نے نے اختتامی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے ڈیر کے متعلق امراض کے سد باب کے متعلق اظہار خیال کیا۔ اس مفت کیمپ میں 120 سے زائد خواتین مریضوں کا مفت میڈیکل چپ گیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی دی گئی اس موقع پر ڈاکٹر سردار نساء کی جانب سے مفت بلڈ ٹیسٹ کروائے گئے۔ ڈاکٹر فہیم الدین انصاری صدر DARE کریم نگر ، ڈاکٹر سردار النساء ڈائریکٹر اپولو نرسنگ ہوم کریم نگر ، انجینئر محمد ضیاء الدین، ریٹائرڈ سپرینٹینڈنٹ انجینئر او مینجنگ ڈائریکٹر اپولو نرسنگ ہوم کریم نگر ، سینئر جرنلسٹ کریمنگر نثار احمد پروانہ ڈاکٹر شفیع اور ڈاکٹر عماد الدین کی شخصی دلچسپی پی سے یہ مفت میڈیکل کیمپ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

 

اس موقع پر ڈاکٹر سردار انساء، ڈاکٹر ثمینہ کاظمی، ڈاکٹر ثناء شہنیلا ، ڈاکٹر پدما، ڈاکٹر جہانسی، ڈاکٹر ثناء فاطمہ، ڈاکٹر نشاط سلمہ میں پر مشتمل ماہر ڈاکٹرس کی ٹیم نے ڈیر کریمنگر اوراپولو نرسنگ ہوم کی جانب سے منعقدہ مفت میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا مفت تفصیلی معنیٰ کیا۔ اس موقع پر صدر ڈیئر ر کریمنگر، ڈاکٹر فہیم الدین انصاری اور ڈاکٹر سردار النساء اور انجینئر محمد ضیاء الدین نے ڈاکٹرس ،اسٹاف اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button