ہیلت

مسلم جنرل ہاسپٹل وادی ھدی میں سہ روزہ مفت میڈیکل کیمپ

حیدرآباد: مسلم جنرل ہاسپٹل وا دی ھدی، پہاڑی شریف روڈ،کی جانب سے یوم عالمی ذیابیطس و یوم اطفال کے موقع پرسہ روزہ (14 تا16 نومبر،بروز پیر تا چہارشنبہ) مفت میڈیکل کیمپ منعقد ہوگا۔عوام سے استفادہ کی اپیلمسلم جنرل ہاسپٹل وادی ھدی، پہاڑی شریف روڈ،حیدرآبادکی جانب سے یوم عالمی ذیابیطس و یوم اطفال کے موقع پر سہ روزہ مفت میڈیکل کیمپ 14 تا16 نومبر 2022 بروز پیر تا چہارشنبہ رکھا گیا ہے، جسمیں ماہر و تجربہ کار ڈاکٹرس مریضوں کا مفت معائنہ کرینگے۔ذیابیطس(شوگر) کے مریضوں کیلئے ڈاکٹر سید صادق حسین (MBBS,FCGP)(DNB)صبح 10 بجے تا دوپہر 1 بجے، گائینک (خواتین)کیلئے ڈاکٹر سیدہ جویریہ سلطانہ(MUMBAI)MBBS,DGO(DNB) صبح 10 بجے تا دوپہر 1بجے اور پیڈیاٹریک(بچوں)کیلئے ڈاکٹر محمد مقیت (PEDIATRIC)MBBS,MD دوپہر 1 بجے تا 2 بجے مریضوں کا مفت معائنہ کرینگے۔ شوگر کے مریضوں کیلئے لیاب ٹسٹس FBS,PLBS,RBSبالکل مفت رہینگے۔تھارائیڈ پروفائل، HBA1C اور LIPID پروفائل پر 50 فیصد کی رعایت رہیگی۔ اسکے علاوہ ماسٹر ہیلتھ پیکیج۔2 جسمیں 7500 روپئے کے لیاب ٹسٹس صرف 1500 روپئے میں کیئے جائینگے۔ڈاکٹر مصباح الدین ایڈمنسٹریٹر مسلم جنرل ہاسپٹل،وادی ھدی نے اس سہ روزہ مفت میڈیکل کیمپ سے استفادہ کی خواہش کی ہے۔مزید تفصیلات کیلئے موبائل نمبر 9581008787 پرربط کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button