جنرل نیوز

میوا ، نرمل کی نمائندگی کا اثر 11نومبر کو ضلع میں تمام اسکولوں میں قومی یوم تعلیم منانے ڈی ای او رویندر ریڈی کی ہدایت 

 

ضلع مہتمم تعلیمات، نرمل ڈاکٹر اے رویندر ریڈی نے ضلع نرمل کے تمام تعلیمی اداروں کے ہیڈماسٹرس کو عظیم مجاہد آزادی و ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام کے 134ویں یوم پیدائش کے موقع پر 11نومبر کو قومی یوم تعلیم منانے کے احکامات جاری کئے۔

واضح رہیکہ میناریٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن (میوا)، نرمل کے صدر شیخ شبیر علی کی قیادت میں ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی اور ضلع کلکٹر مشرف فاروقی ،آئی اے ایس سے تحریری نمائندگی کرتے ہوئے یادداشت پیش کی اور 11 نومبر کو قومی یوم تعلیم منانے کے ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کو احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ میوا نرمل کی کامیاب نمائندگی پر ضلع مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے۔ رویندر ریڈی نے تمام میڈیم کے اسکولوں میں11نومبر کو قومی یوم تعلیم منانے کی ہدایت دی۔

میوا، نرمل کے صدر شیخ شبیر علی اور دیگر ذمہ داران نے ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی کا شکریہ ادا کیا اور تمام اسکولوں کے ہیڈماسٹرس سے قومی یوم تعلیم جوش و خروش کے ساتھ منانے کی خواہش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button