ہیلت

ایک خاتون نے 5 لڑکیوں کو جنم دیا

رانچی  _ 23 مئی ( اردولیکس ڈیسک) جڑواں بچوں کو جنم دینا ایک عام بات  ہیں۔ بعض صورتوں میں دو سے زیادہ بھی  بچے پیدا ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک یا دو صحت مند ہوتے  ہیں اور باقی کمزور پائے جاتے ہیں۔ لیکن ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا۔ پیدا ہونے والی تمام لڑکیاں ہیں۔ ماں اور بچے صحت مند اور محفوظ ہیں۔ لیکن نومولود کا وزن کم تھا جس کی وجہ سے انہیں این آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ۔ یہ واقعہ جھارکھنڈ کے رانچی کے RIMS ہسپتال میں پیش آیا۔

جھارکھنڈ کی ایک خاتون انیتا کماری (27) نے رانچی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے شعبہ امراض نسواں  میں پانچ بچیوں کو جنم دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ماں اور بچے صحت مند ہیں۔ ان بچوں کا وزن 750 گرام اور 1.1 کلو گرام کے درمیان تھا اور انہیں نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ (NICU) میں رکھا گیا تھا۔ ایک ہی ڈلیوری میں پانچ بچوں کا پیدا ہونا بہت نایاب ہے، اور ڈاکٹر ششی بالا سنگھ نے  ڈیلیوری کی۔ ہسپتال کے حکام کا کہنا تھا کہ  ریمس ہاسپٹل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ہی ڈلیوری میں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ماں اور بچے طبی نگرانی میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button